یہ پوسٹ صرف نومونہ کے طور پر لکھی گئی ہے. تاکه میں کچھ ڈیزائن کی درستگی کر سکوں وواؤ! اردو

بظاھر تو ہماری جیسی کمپنی کو اردو ورژن میں ویب سائٹ کی ضرورت نہیں. کیوں کہ ہم عام صارف کی بجاۓ کمپنیز یا اداروں کو اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں. اور یہ تو آپ جانتے ہی ہیں، کہ اردو لکھنے کی حد تک تو کارپوریٹ سیکٹر میں بلکل ناپید ہے. خیر اس میں قصور کسی کا بھی نہیں، ہماری سرکاری زبان بھی انگلش ہی ہے. سرکار کی جانب سے تو اردو شاید میرے عزیز ہموطنوں تک ہی محدود کر دی گئی ہے .کمپیوٹر پر اردو لکھنے کا رواج کم ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ اردو کیبورڈ کا استعمال بھی نہیں جانتے. اور ویب سائٹ اردو میں بنانا تو جان جوکھوں کا کام ہے، اس لئیے بہت سے لوگ اور دیگر کمپنیز اردو ورژن میں ویب سائٹ نہیں بناتے.

مگر! ہم نے اپنی ویب سائٹ کا اردو ورژن بلآخر بنا ہی ڈالا. بیرون ملک چائنیز یا یورپین کومپنیز کی ویب سائٹ توشاید لازمی طور پر مقامی اور انگلش ورژن میں ہوتی ہیں. لیکن اصل بات ان سے مقابلہ نہیں، بلکہ ہمیں اپنی زباں اردو پر ناز ہے. انگلش بہت سادہ اور آسان زبان ہے اور اس کی آفادیت اس لئیے بھی ہے کہ ہر کوئی اس کو سمجھ لیتا ہے. لیکن بلہ شبہ اردو سب سے زیادہ نفیس زبانوں میں سے ایک ہے. خیر کاروباری لہذ سے بھی اردو ورژن میں ویب سائٹ بنانے کا بہت معقول جواز یہ ہے کہ، کہ کچھ باتیں صرف اردو میں ہی زیادہ بہتر انداز میں بیان کی جا سکتی ہیں، اور یہ بات ایک میرے جیسے سیلزمین سے بڑھ کر کون جان سکتا ہے.